Hazrat Hassan Basri
Aqwal e Zareen
حسن البصري
""1""
جس کے اندر نفاق نہیں وہ دنیا
کی کسی شے کو اپنے دل
میں جگہ نہیں دیتا۔
""2""
دنیا کا عذاب
یہ ہے کہ تمہارا دل مردہ
ہو جائے
""3""
آنکھوں اور زبان
کی آزادی روح کے لیے
قید ہے۔
""4""
جو شخص تم سے دوسروں کی عیوب
بیان کرتا ہے وہ یقیناً
دوسروں کے سامنے تمہاری برائی
بھی کرتا ہے ۔
""5""
صبر دو طرح کا ہوتا ہے
ایک صبر کو جب مصائب و بلا کے اندر کیا جائے
دوسرا صبر ان چیزوں سے ہے جن سے ہمیں باز رہنے
کا حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا
ان سے اطاعت حکم کرتے ہوئے رکنا
اور خواہشات کے خلاف صبر کرنا۔
""6""
جو بد بختوں میں رہے گا،نیکوں کی
جماعت سے
اور ان کے پیشواؤں سے بدگمان
بند ہو جائے گا ۔
"7"
تمہارے بھائیوں میں
سب سے زیادہ قابل عزت وہ ہے
جس سے آپ کی دوستی
ہمیشہ رہے۔
""8""
جو شریر لوگوں سے محبت رکھے گا وہ
اپنی شرارت سے نفس کے مطابق ہوگا
اور اگر اس میں بھلائی ہوگی تو وہ اخیار
کے ساتھ صحبت پسند کرے گا۔
""9""
عقلمند بولنے سے پہلے
اور بے وقوف بولنے کے بعد
سوچتا ہے۔
""10""
مذاق (تمسخر) کی
بدولت آپس میں کینہ اور فساد
پیدا ہوتا ہے
""11""
تین افراد کی غیبت جائز
بلکہ امر ثواب ہے،
اول لالچی کی، دوئم فاسق کی،
ظالم بادشاہ کی۔
""12""
جو ہنستے ہوئے گناہ کرتا ہے
وہ روتے ہوئے جہنم
میں جائے گا۔
""13""
اپنے آرزؤں کو دل
میں مار ڈالو اور دلوں کو ان
میں مرنے نہ دو۔
""14""
جب تجھے چپ رہنے کی خواہش ہو
تو اس وقت بول اور جب تجھے
گفتگو کرنے کی خواہش ہو
اس وقت چپ رہ ۔
For more visit our YouTube channel
Hafiz uzair voice
@hafizuzairvoice